تمپ: دشمن کی چوکی پر حملہ کر کے بھاری نقصان پہنچایا ،بی ایل ایف

435

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تمپ، اپسی کہن میں فوجی چوکی پر حملہ کیا جس سے دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے3 جولائی کی شام سات بجکر پچاس منٹ پر اپسی کہن دُزراہ میں کلبر ماتبند کے ساتھ قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر اسنائپر اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے۔ اسکے بعد چوکی کو راکٹوں سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، جس سے دشمن پاکستانی فوج کو مزید جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔