ہرنائی مرکزی شاہراہ بند، مسلح افراد نے 40 ٹرکوں کو نقصان پہنچایا

677

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں گذشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے کوئلہ لیجانے والی ٹرکوں پر حملہ کرکے انہیں نقصان پہنچایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہرنائی، زردآلو کے مقام پر گذشتہ شب مسلح افراد کی بڑی تعداد نے مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے شاہراہ کو مکمل بند کردیا۔

ذرائع کے مطابق ناکہ بندی کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کرکے کم از کم چالیس کوئلہ لیجانے والی ٹرکوں کے ٹائر برسٹ کئے ہیں۔

خیال رہے کہ مذکورہ مقام کے قریب کم از کم پاکستانی فورسز کے دو چیک پوسٹ موجود ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق پوری رات مسلح افراد نے مرکزی شاہراہ کو بند کرکے گاڑیوں کی چیکنگ کی اور 40 ٹرکوں کے ٹائروں پر فائرنگ کر کے ناکارہ کردیا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کوئٹہ ہرنائی شاہراہ پر ‏ ہر پانچ کلو میٹر پر چیک پوسٹ موجود باوجود ہونے کے باوجود اس نوعیت کے واقعات پیش آرہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز ایف سی کوئلہ کے پر ٹن پر 230 روپے ٹیکس لے رہی ہے مگر اس نوعیت کے واقعات سیکورٹی کی ناکامی کو واضح کرتی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال ستمبر کے اواخر میں مذکورہ مقام سے بلوچ لبریشن آرمی نے پاکستانی فورسز ایف سی کے دو اہلکاروں کو حراست میں لیا تھا جبکہ انہی اہلکاروں کے لئے ریسکیو آپریشن کے دوران بی ایل اے نے ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو مار گرا دیا تھا۔

ہیلی کاپٹر مار گرانے کے نتیجے میں اس میں سوار پائلٹ میجر محمد منیب افضل، پائلٹ میجر خرم شہزاد، نائیک جلیل، صوبیدار عبدالواحد سمیت دو سپاہی ہلاک ہوگئے۔