بلوچستان کی مرکزی شاہراہوں پر مسلح افراد کا کنٹرول، گھنٹوں تک اسنیپ چیکنگ، معدنیات لیجانے والی متعدد گاڑیاں نذرآتش
آج صبح خضدار کے علاقے ونگو میں سی پیک روٹ، ایم ایٹ پر مسلح افراد کی بڑی تعداد نے مرکزی شاہراہ کا کنٹرول حاصل کرکے چیک پوائنٹس قائم کیئے جو گھنٹوں تک جاری رہی۔
اس دوران پاکستانی فورسز کو اس وقت مسلح حملے کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے پیش قدمی کی کوشش کی۔ علاقائی ذرائع کے مطابق دیر تک پاکستانی فورسز اور مسلح افراد نے میں جھڑپیں جاری رہی۔
ہرنائی کے علاقے مانگی میں مسلح افراد نے مرکزی شاہراہ کا کنٹرول سنبھال کر معدنیات لیجانے والی ٹرکوں سمیت روڈ تعمیراتی کمپنی کی مشنری کو نذرآتش کردیا۔
دریں اثناء دالبندین میں چہتر کے مقام پر مسلح افراد نے چیک پوائنٹس قائم کرکے کوئٹہ – تفتان مرکزی شاہراہ کا کنٹرول حاصل کیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق تین گھنٹوں سے زائد مسلح افراد نے اسنیپ چیکنگ جاری رکھی۔
اس دوران سیندک پروجیکٹ کیلئے آئل لیجانے والی ٹینکروں سمیت دیگر گاڑیوں کو نذرآتش کردیا گیا تاہم کسی قسم کی جانی نقصانات کی تاحال اطلاعات نہیں ہے۔

















































