مغربی بلوچستان: بلوچی زبان کا شاعر قتل

588

مغربی بلوچستان میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مشرقی بلوچستان کے رہائشی و بلوچی زبان کے شاعر کو قتل کردیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ مغربی بلوچستان کے علاقے پیشن کے مقام پر پیش آیا ہے۔ مقتول کی شناخت ڈاکٹر شاکر کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص مشرقی بلوچستان کے علاقے تمپ پل آباد کا رہائشی ہے جو وہاں سے فوجی آپریشنوں سے تنگ آکر اس وقت مغربی بلوچستان میں پناہ گزین کی زندگی گزار رہا تھا۔

اس وقت مذکورہ شخص پیشن میں ایک میڈیکل اسٹور چلا رہا تھا اور آج مغرب کے وقت دو نامعلوم مسلح افراد نے میڈیکل اسٹور میں گھس کر فائرنگ کرکے مذکورہ شخص کو قتل کردیا۔