ایران کے خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی فورسز نے مغربی و مشرقی بلوچستان کے سرحدی علاقے راسک میں ایک کارروائی کے دوران دراندازی کرنے والے متعدد جنگجوؤں کو مار دیا ہے۔
بیان میں ایرانی سیکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں کو راسک سرحد کے قریب نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی فورسز کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والوں کا تعلق جیش العدل سے تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایرانی سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں فضائی کارروائیوں کے دوران مذکورہ تنظیم کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کر چکی ہیں، تاہم ان ایرانی دعوؤں کے حوالے سے تاحال جیش العدل کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔



















































