مشکے میں پاکستانی فوج پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک کیا۔ بی ایل ایف

333

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے مشکے میں فوجی چوکی پر حملہ کیا ہے، جس سے ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے مشکے کے علاقے تنک میں فوجی چوکی کیلئے پانی جانے والی دو فوجی اہلکاروں کو اسنائپر سے نشانہ بنایا، جس سے ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ اس کے بعد سرمچاروں نے چوکی پر خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے قابض فوج کو مزید نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔