پنجگور اور تربت میں پاکستانی فورسز پر حملے

453

بلوچستان کے ضلع پنجگور اور تربت میں پاکستانی فورسز کو حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

گذشتہ رات پنجگور شہر میں گریڈ اسٹیشن کے قریب قائم پاکستانی فورسز کی چوکی کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حملے کے وقت دھماکوں اور فائرنگ کی آواز سنی گئی۔

دریں اثناء تربت کے علاقے آبسر میں حیات بلوچ کے شہادت مقام پر قائم پاکستانی فورسز کے چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

حکام کے مطابق نامعلوم سمت سے پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر تین راکٹ فائر کیے گئے۔

دونوں حملوں میں حکام نے نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے جبکہ حملوں کی ذمہ داری بھی تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔