مغربی بلوچستان میں مظاہرے، مزید دس افراد گرفتار

217

ایران کے زیرانتظام بلوچستان کے شہر زاہدان میں جمعہ کے روز عوام کی بڑی تعداد نے سڑکوں پر نکل کر حکومت مخالف احتجاج کرتے ہوئے بلوچ نسل کشی روکنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے ایرانی سیکورٹی اور فوجی دستوں کے ہاتھوں نوجوانوں کی وسیع پیمانے پر گرفتاریوں کے خلاف غم اور غصے کا بھی اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز جب زاہدان میں بڑے پیمانے پر عوامی مظاہرے ہو رہے تھے، سکیورٹی فورسز اور سادہ لباس اہلکاروں نے بڑے پیمانے پر نماز ادا کرنے والے نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق “فوجی دستوں اور سادہ لباس نے صرف توحید اور خیام گلیوں میں اس مقام پر کم از کم دس شہریوں کو گرفتار کیا ، بہشتی، خرمشہر اور کوثر کے علاقوں میں شہریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں۔