جھاؤ میں پاکستانی فوج پر حملے میں ایک اہلکارکو ہلاک کیا۔ بی ایل ایف

318

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے جھاؤ میں پاکستانی فوجی چوکی پر حملہ کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ گذشتہ روز بوقت چھ بجے آواران کے علاقے جھاؤ میں ڈولیجی میں قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر سرمچاروں نے اسنائپر سے حملہ کیا ہے ۔حملے کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان سے انخلا تک پاکستانی فورسزاور اس کے حواریوں پر حملے جاری رہیں گے۔