بھارت: ماو نوازوں کا حملہ، دس اہلکاروں ہلاک

201

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز مسلح گروہ کے حملے میں کم از کم دس بھارتی فورسز کے اہلکاروں سمیت گیارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں ہونے والے بارودی سرنگ دھماکے میں ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ کی وین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اس حملے میں کم از کم 55 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں جوگا سودھی، منا رام کڈتی، سنتوش ٹوما، گلو منڈوی، لکھمو مرکم، جوگا کاواسی، ہری رام مانڈوی، راجو رام کارتم، جے رام پوڈیم اور جگدیش کاوسی شامل ہیں، ڈرائیور کی شناخت دھنی رام یادو کے طور پر ہوئی ہے۔

چھتیس گڑھ پولیس کے ایک ذرائع کے مطابق آئی ای ڈی دو ماہ سے زیادہ عرصے سے وہاں موجود تھا، لیکن علاقے میں سیکورٹی فورسز کی طرف سے بار بار بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کی مشقوں کے باوجود اس کا پتہ نہیں چل سکا۔

خیال رہے کہ اسی راستے پر صرف چار دن پہلے ڈی مائننگ کی مشق کی گئی تھی، لیکن آئی ای ڈی کا پتہ نہیں چل سکا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتنا دھماکہ خیز مواد پیک کرنے میں یقینی طور پر وقت لگتا۔ ”اس علاقے میں زیادہ آبادی نہیں ہے ایسا لگتا ہے ماؤنوازوں نے یہ کام رات کے وقت سرانجام دیا ہے۔”