بلوچستان: ایک اور خودکشی کا واقعہ

378

بلوچستان میں مزید ایک خودکشی کا واقعہ پیش آیا ہے، کچھ گھنٹوں کے دوران بلوچستان سے رپورٹ ہونے والا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں ایک کم عمر لڑکے نے خودکشی کرلی ہے، جس کی شناخت تیرہ سالہ شازین سکنہ سوئی ڈیرہ بگٹی کے نام سے ہوئی ہے۔

تاہم خودکشی کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں خودکشی کے واقعات میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آئی ہے آج بلوچستان سے رپورٹ ہونے والا یہ خودکشی کا دوسرا واقعہ ہے۔

رواں سال چار ماہ کے دوران دی بلوچستان پوسٹ کے جمع کردہ اعداد شمار کے مطابق خودکشی کے واقعات ایک درجن سے تجاوز کرچکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق زیادہ تر کیسز ضلع کیچ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ پنجگور گوادر، حب چوکی اور ڈیرہ بگٹی سے بھی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔