صحبت پور: عسکری تعمیراتی کمپنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

308

بلوچ ریپبلکن گارڈ کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شب بلوچستان کے ضلع صحبت پور کے  علاقے بھٹی کے مقام پر سرکاری زیر تعمیر روڈ پر کام کرنے والے عسکری کمپنی ایف ڈبلیو او کے ایک گاڑی میں بارودی مواد نصب کر کے نشانہ بنایا،  دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہم مقامی  ٹھیکیداروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ سرکاری کاموں سے دور رہیں۔ ہمارے اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔