بیٹا 8 مہینے سے لاپتہ ہے، حکام بازیاب کرائیں، اوستہ محمد کے رہائشی کی فریاد

304

بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد کےرہائشی نادر علی شیخ نے اپنے بچوں کے ہمراہ پریس کلب میں میڈیا کو فریاد سناتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا ناصر علی شیخ جس کی عمر 14 سال ہے جو قمبرانی روڑ تاجک آباد سے لاپتہ ہو گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 8 ماہ کا عرصہ گزر گیا ہے تا حال میرا بیٹا واپس نہیں ہوا ہے ہم سخت پریشان ہیں ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی بھی نہیں ہے ۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان قائم مقام گورنر بلوچستان اور دیگر اعلی حکام سے درمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے بیٹے ناصر علی شیخ کو فوری بازیاب کرائیں۔