آواران اور کیچ میں پاکستانی فورسز پر حملے

585
File Photo

بلوچستان کے ضلع کیچ اور آواران میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے کیچ کے علاقے زامران کلگ وکائی کے مقام پر پاکستان فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

حملے کے بعد فورسز نے تیل کے کاروبار سے منسلک افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب ضلع آواران کے تحصیل مشکے نلی کے مقام پر قائم مرکزی فوجی چھاونی پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملوں میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے، تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے ناہی حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے