جبری لاپتہ انور بلوچ کے اہلخانہ نے احتجاجاً مرکزی شاہراہ بند کردیا

171

پانچ سال قبل پاکستان فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار انور بلوچ کے لواحقین نے احتجاجاً کوئٹہ کراچی شاہراہ کو آمدو رفت کے لیے بند کر دیا۔

اہلخانہ کے مطابق انور بلوچ کو اس کے آبائی علاقے وڈھ سے نامعلوم مسلح افراد نے 22 جولائی 2017 کو لاپتہ کردیا تھا جو ابھی تک بازیاب نہیں ہوسکے۔

لواحقین کا کہنا ہے اس کی بازیابی کے لئے ہم نے ہر دروازے پہ دستک دی تاہم اس کی بازیابی اب تک ممکن نہیں ہوسکی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی لاپتہ انور بلوچ کے لواحقین نے مختلف جگہوں پر احتجاج کیے اور پچھلے سال کوئٹہ میں ہونے والے طویل احتجاجی دھرنے میں بھی شرکت کی تھی۔ اس وقت موجودہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں ایک وفد نے تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کی یقین دہانی کرائی تھی۔