کوئٹہ ٹریفک حادثے میں خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک

202

کوئٹہ کے قریب کار گاڑی اور ٹریلر میں تصادم، خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے

تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح ژوب شاہراہ زیارت کراس کے قریب گوال کے مقام پر ٹریلر اور کار گاڑی  کے درمیان تصادم کےنتیجے میں کار گاڑی میں موجود خواتین سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہارگئے

کوئٹہ واقعہ میں ہلاک افراد کی لاشیں ضروری کاروائی کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی، ہلاک افراد میں دو مرد اور تین خواتین شاملہیں

واضح رہے کہ بلوچستان میں روڈ حادثات کی وجہ سے روزانہ متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوتے ہیں جہاں اکثر روڈ حادثات کوئٹہ کراچینیشنل ہائی وے پہ پیش آتے ہیں، مقامی سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے اکثر اوقات کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ سمیت دیگرشاہراہوں کو ڈبل کرنے کے مطالبات کئے گئے ہیں۔