بولان میں موبائل ٹاور کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

492

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے ایک بیان کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے بولان کے علاقےڈھاڈر سنی میں یوفون کمپنی کے ایک ٹاور کے مشینری کو راکٹ و دیگر اسلحہ سے تباہ کردیا۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی مواصلاتی کمپنیوں پر پہلے ہی واضح کرچکی ہے کہ وہ قابض پاکستانی فوج کی ایماء پرٹاوروں کی تنصیب و دشمن کی سہولت کاری ترک کردیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور یہ واضح کرتی ہے کہ قابض فوج و اس کےسہولت کاروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔