بلوچستان فائرنگ سے دو افراد جانبحق، ایک زخمی

192

بلوچستان میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جانبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے-

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے لشکرآپ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قادر ولد سلیمان شاہ نامی شخص کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے- ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لا ش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے-

دوسری جانب کوئٹہ کے علا قے کچلاک میں فائرنگ کے نتیجہ میں محمد اکبر نامی شخص جانبحق جبکہ واقعہ میں محمد خان نامی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں-

کوئٹہ واقعہ میں لاش اور زخمی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ہے-

دونوں واقعات کے وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں تاہم واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات پولیس و ضلع انتظامیہ کررہی ہے-