کیچ: معمولی تکرار دو سگے بھائی قتل

382

بلوچستان ضلع کیچ میں معمول تکرار پر ایک شخص نے خنجر سے حملہ کرکے دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا۔

واقعہ کیچ کے علاقے دشت کنچتی کے مقام پر اتوار کی شب دس بجے کے قریب پیش آیا۔

قتل ہونے والے بھائیوں کی شناخت شاہو اور شبیر احمد ولد لیاقت کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لیویز کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ واقعہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔