بلوچستان: پولیو ٹیم پر دوسرا حملہ، سیکیورٹی اہلکار ہلاک

359

بلوچستان میں دو روز کے دوران پولیو ٹیم پر دوسران حملہ ہوا ہے۔ آج ہونے والے میں بھی ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا۔

آج بلوچستان افغانستان سرحدی شہر چمن میں پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر معمور لیویز اہلکار حبیبالرحمان ولد گل زمان ہلاک ہوگیا۔

واقعے کے بعد سیکورٹی حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

خیال رہے دو روز قبل بھی پولیو مہم کے دوران پشین میں پولیس کانسٹبل فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا۔ مذکورہ حملے کی ذمہ داریتحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔

بلوچستان میں 24 اکتوبر سے 19 اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے۔ 426 یونین کونسلوں کے 17 لاکھ 85 ہزار بچوںکو پولیو ویکسین دینے کا حدف رکھا گیا ہے ۔ 6 ہزار 820 ٹیمیں مہم میں حصہ لے رہی ہیں ۔

چار روز میں پولیو ورکرز پر یہ دوسرا حملہ ہے ۔ پولیو ورکرز محفوظ رہے لیکن سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔ سن 2012 سے بلوچستانمیں پولیو ٹیموں کو سیکورٹی دینے والے 23  اہلکار جام ہلاک ہوچکے ہیں۔