بولان: قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی ایل اے

337

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے بولان کے علاقے مارگٹ میںکیرکینڑ  کے مقام پر ایک آئی ای ڈی حملے میں قابض پاکستانی فوج کے دو اہلکار ہلاک کردیئے۔

ترجمان نے کہا سرمچاروں نے دشمن فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا، جب وہ مذکورہ علاقے میںقابض فوج کو پکٹ سیکیورٹی فراہم کرنے والے ایک مورچے کی کلیئرنس کررہے تھے۔ انہیں پہلے سے نصب دھماکہ خیز مواد سےنشانہ بنایا گیا۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی مکمل آزادی تک قابض افواج پر ہمارےحملے جاری رہینگی۔