زامران میں قابض فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

535

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے زامران میں نہنگ تنک کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو نشانہ بناکر دشمن کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ سرمچاروں کے ہاتھوں ہزیمت کا سامنا کرنے کے بعد حواس باختہ دشمن نے ردعمل میں گردونواح کے شہری آبادیوں پر متعدد مارٹر گولے برسائے۔

انکا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی دشمن پر اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، قومی آزادی کے حصول تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔