گوادر پورٹ کی گاڑیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

1026

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے گوادر کے علاقے شِنکانی در میں گوادر پورٹ کی ٹرالر گاڑیوں کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج دوپہر دو بجے سرمچاروں نے گوادر کے علاقےشِنکانی در کے قریب شدات پل پر گوادر پورٹ سے سامان لے جانے والی پانچ ٹرالر گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کیا۔حملے کے نتیجے میںایک ڈرائیور زخمی ہوا ہے اورگاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ڈرائیوروں سے اپیل ہے کہ وہ بلوچ وسائل کی لوٹ مار اور قابضپاکستان اور چین کا ساتھ دینے سے پرہیز کریں کیونکہ یہ ممالک وسائل کی لوٹ مار کے ساتھ بلوچ نسل کشی کا بھی مرتکب ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ گوادر پورٹ کے گاڑیوں پر حملے کا مقصد چین، اور دیگر سرمایہ کاروں کو یہ  پیغام دینا ہے کہگوادر بشمول بلوچستان کے دیگر علاقوں میں سرمایہ کاری سے گریز کریں کیونکہ اس میں بلوچ قوم کی مرضی و منشا شامل نہیں۔ایک بار پر ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جو ملک یا کارپوریشن بلوچستان کے وسائل کی تلاش اور استعماری لوٹ مار میں پاکستانکی مدد کرے گا، اس کے ساتھ شریک جرم جیسا برتاؤ کیا جائیگا۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک ہمارے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔