قلات: مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک

336

بلوچستان کے ضلع قلات میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد ہلاک کردیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ قلات احمد آباد میں پیش آیا ہے، فائرنگ کے واقعہ میں ہلاک افراد کی شناخت حاجی محمد آ عظم حاجی خدائے دوست کے ناموں سے ہوئے ہیں۔

لیویز کے مطابق دونوں احمد آباد سے قلات جارہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پہ ہلاک ہوگئے۔

لیویز نے لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال قلات منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

لیویز کے مطابق قتل کی وجہ قبائلی تنازعہ کا شاخسانہ ہے۔