کیچ: پاکستانی فورسز کے چوکی پر حملہ

324

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ میں نامعلوم افراد نے ایک پاکستانی فوجی چوکی پر حملہ کیا ہے –

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حملہ جمعہ کی شپ تحصیل تمپ کے علاقے تگران آباد چوکی پر ہوا ہے –

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر مختلف ہتھیاروب سے حملہ کیا جس کی وجہ سے دور تک فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں –

ابتدائی اطلاعات کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے کسی قسم کی جانی نقصانات اور حملے کی تفصیلات پر کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے –

مذکورہ علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں جو مختلف اوقات میں پاکستانی فورسز اور حکومتی حمایت افراد کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی طرف سے قبول نہیں کیا گیا ہے –