کوئٹہ : مرید ایڈوینچر کلب کے کوہ پیما منصورقمبرانی گرفتاری بعد لاپتہ

310

 

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے آمد اطلاعات کے مطابق بلوچ نوجوان کوہ پیما منصور قمبرانی لاپتہ ہو گئے ہیں۔

زرائع کے مطابق انہیں پولیس اور خفیہ اداروں نے منگل کے روز گھر سے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

منصور قمبرانی مرید ایڈوینچر کلب کے کوہ پیما ہیں۔

یاد رہے کہ آج بلوچ مسنگ پرسنز ڈے منایا جارہا ہے اور بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں احتجاج جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر لاپتہ کی بازیابی کے لئیے کمپئین کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

بلوچستان کے قوم پرست جماعتوں اور انسانی حقوق کے تنظیمیں بلوچستان میں لاپتہ افراد کے مسئلے پر حکومت پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کے مطابق بلوچستان میں ایک لاپتہ افراد کی بازیابی کے بعد چار دیگر لاپتہ کیے جاتے ہیں۔