قلات میں پاکستان فوج کے مقامی آلہ کار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

364

 

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے قلات شہر میں قابض پاکستان فوج کے ایک مقامی آلہ کار کو فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئے ہلاک کردیا۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ دشمن فوج کا مقامی آلہ کار ضیاء الحق عرف یاہو ولد شفیع محمد قلات کے پہاڑی علاقے نرمک دراج کا رہائشی تھا جو 2015 سے قابض فوج کے پیرول پر بلوچ قومی تحریک کے خلاف سرگرم تھا۔ دشمن کا مذکورہ ایجنٹ تنظیمی ساتھی شمس لہڑی اور قمر دین عرف ڈاکٹر کے شہادت میں ملوث تھا۔ ضیاء الحق کو بلوچ قومی عدالت سے قومی غداری کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی، جس پر سرمچاروں نے عملدرآمد کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ ایجنٹ کے نیٹورک کے دوسرے کارندوں کے سزائے موت پر بھی جلد عملدرآمد کی جائے گی۔ بلوچ قومی غداروں کو کسی صورت بخشا نہیں جائیگا۔