خاران اور کیچ میں پاکستانی فورسز پر حملے

417
File Photo

بلوچستان کے ضلع خاران اور ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ضلع خاران میں فورسز کے چیک پوسٹ کو گواش روڈ پر واقع وڈھ کے مقام پر نشانہ بنایا گیا ہے۔ حملے کے وقت دھماکوں کی آوازیں سنی گئی۔

حملے کے بعد فورسز کی مزید نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی گئی ہے تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

حکام نے حملے کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیے ہیں۔

دریں اثناء آج مغرب کے وقت کے وقت ضلع کیچ کے علاقے مند گیاب میں شہید سالم کوہ پر قائم پاکستانی فورسز کے چوکی مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔

مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔