کوئٹہ عسکری شٹل ٹرین دھماکے کا مقدمہ، بی ایل اے قیادت کیخلاف درج

461

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے چمن پھاٹک پر ہونے والے فدائی حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ میں درج کر لیاگیاہے ۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پردھماکے کا سی ٹی ڈی اہلکارکی مدعیت میں مسلح تنظیم کے رہنماءکےخلاف درج کیاگیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مقدمہ انسداددہشتگردی،قتل،اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیاگیاہے۔ خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو ٹرین کے ڈبہ سے ٹکرایا ،گذشتہ اتوار 24 مئی کوچمن پھاٹک کے قر یب دھماکے میں 14افراد ہلاک اور30سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں چمن پھاٹک پر شٹل ٹرین جوپاکستانی فوج کے اہلکاروں کو کینٹ سے ریلوے اسٹیشن لے جارہی تھی کوفدائی حملے کے ذریعے نشانہ بنایا گیاتھا جس میں متعدد فورسز اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے جس کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ اس کے مجید بریگیڈ یونٹ کی فدائی بلال شاہوانی نے سرانجام دیا ہے جس میں 82 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ۔