تربت: تعمیراتی کمپنی اور فورسز گاڑیوں پر مسلح حملہ

1
فائل فوٹو

تربت کے علاقے للین ناصر آباد میں تربت، مند شاہراہ پر کام کرنے والی تعمیراتی کمپنی کی سائٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کمپنی سے منسلک چار افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حملہ للین کے مقام پر پیش آیا جہاں مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کو نشانہ بنایا۔ واقعے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کمپنی کے سیکورٹی اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوئے جبکہ کمپنی کی ایک گاڑی کو بھی نذرِ آتش کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے کمپنی کے سیکورٹی اہلکاروں کا اسلحہ بھی ضبط کیا۔

دریں اثناء مذکورہ مقام کی جانب پیش قدمی کرنے والے فورسز کے قافلے کو گھات لگائے مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق جھڑپوں میں فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔