ہرنائی: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دوافراد زخمی

146

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کوئٹہ ہرنائی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی شناخت سخی داد اور خان محمد کے ناموں سے ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام نے زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

زخمیوں نے پولیس کو بتایا کہ ہم رات کے وقت کوئلہ کان میں کانکنی کرکے واپس اپنے گھر آرہے تھے کہ اوسی شیلہ کے قریب مسلح نقاب پوش افراد نے ہمیں روک کر ہمارے پاس موجود سامان حوالے کرنے کا کہا تو اس دوران ہم نے ایک مسلح شخص کو قابو کرلیا تو انکے دیگر ساتھیوں نے اپنے ساتھی کو چھڑانے کیلئے ہم پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔

انتظامیہ نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے مزید کاروائی شروع کرکے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔