پنجگور: مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص زخمی

288

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ پنجگور میں کیڈٹ کالج کے قریب پیش آیا اور فائرنگ کے نتیجے میں ضیا نور نامی نوجوان زخمی ہوا ہے۔

بتایا جارہا ہے مذکورہ نوجوان کیڈٹ کالج پنجگور کا طالب علم ہے تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔