حب چوکی: ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

353

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے حب ندی خاص باغ کے مائی گاڑی کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

مقامی انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو حب سول اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں اس کی شناخت گودھا خان ولد بھوٹا خان سکنہ تمبو ضلع نصیر آباد سے ہوئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق لاش کے پاس سے ایک بیگ بھی برآمد ہوا ہے جس میں کپڑے موجود تھے جبکہ نعش کو تین گولیاں لگی ہوئی تھی۔

لاش تاہم حب سول اسپتال میں رکھی ہوئی ہے پولیس مزید تحقیق کررہی ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز حب کے علاقے جام کالونی سے ایک نامعلوم شخص کی لاش مقامی انتظامیہ کو ملی تھی – تاہم اس حوالے سے انتظامیہ کے جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آسکا ہے جبکہ آج کوئٹہ لنک روڈ پر بائی پاس کے مقام  ایک کنویں سے ایک شخص کی لاش برآمد تھی جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔