سی پیک روٹ پر پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

473

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح گیارہ بجے سرمچاروں نے ہوشاب اور تجابان کے درمیان سی پیک روٹ پر گوراگانی کور کے مقام پر پاکستانی فوج کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایک گاڑی شدید حملے کی زد میں آیا۔ حملے میں قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔