عالمی شہرت یافتہ فٹبالر رونالڈو بھی کورونا کا شکار ہوگئے

126

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

پرتگالی فٹبال فیڈریشن کے مطابق عالمی شہرت یافتہ فٹبالر میں فی الحال کورونا کی کوئی علامات نہیں اور وہ سیلف آئسولیشن میں ہیں۔

رونالڈو کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے بھی ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے اکثر کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

خیال رہے کہ رونالڈو اس وقت اطالوی فٹبال کلن یووینٹس کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کا حصہ رہے ہیں۔