رونالڈو ٹورنامنٹ سے باہر، فائنل اتوار کو ہوگی

116

کرسٹیانو رونالڈو کا النصر بمقابلہ التحاد سے کھیلے جانے والے فٹبال میچ میں شکست کے بعد سعودی عرب کے سپر کپ سے باہر ہوگئے۔

النصر اور التحاد کے درمیان ہونے والا یہ میچ کنگ فہد انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

التحاد کے رومرینہو نے میچ شروع ہونے کے پندرہ منٹ بعد پہلا گول کیا اور حمد اللہ نے پہلے آدھے حصے میں النصر کے خلاف دوسرا گول کر دیا۔

النصر نے میچ کے دوسرے حصے میں پہلا گول کیا۔ لیکن التحاد کے کھلاڑی مہناد شانقیتی نے تیسرا گول کر کے التحاد کو فاتح بنایا۔

النصر کی شکست کے بعد فائنل میچ التحاد اور الفیحہ کے درمیان اتوار کو ہوگا۔