کوئٹہ: 9روز قبل اغواء ہونے والی بچی بازیاب، ملزم گرفتار

171

کوئٹہ کے علاقے ریلوے کالونی سے9 روز قبل اغواء ہونے والی 8 سالہ بچی لاریب بازیاب جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی پولیس عبدالرزاق چمہ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 24 اگست کو لاریب نامی بچی کو نامعلوم سائیکل سوار گھر کے قریب سے اٹھا کر لے گیا تھا۔ مقدمہ درج کرکے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ گلی میں جوتے پالش کرنے والے شخص نے بچی کو اغواء کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ معلومات کرتے کرتے ہم اس شخص کے گھر تک پہنچے اور کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی کے قریب سے حراست میں لیا گیا، جس نے مغوی بچی کو ایک دوسرے مقام پر چھپا رکھا تھا۔

اے آئی جی پولیس نے بتایا کہ ملزم 2015 میں بھی اسی نوعیت کے کیس میں گرفتار ہوا اور 10 سال قید کی سزا معطل ہونے کے بعد رہا ہوگیا تھا۔

بچی کے والدین نے کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاج بھی کیا تھا۔