قلعہ عبداللہ میں فائرنگ، دو افراد ہلاک

131

مقتولین کی شناخت محمود آغا اور نافع آغا کے نام سے ہوئی ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے مئی زئی بائی پاس کلی مرور کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جن کے نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقتولین کی شناخت محمد آغا ولد حامد آغا اور نافع آغا ولد واسع آغا سکنہ گلستان کاریز سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کردیئے جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردیئے گئے۔

تاحال قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں، اور کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے۔