امریکہ : ایک اور جنگی بحری بیڑے میں تعنیات اہلکار کورونا وائرس کا شکار

221

امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں روز بروز اضافے کے ساتھ ہی روزانہ ہزاروں اموات رپورٹ بھی ہورہے ہیں۔

 اطلاعات کے مطابق  امریکہ کے ایک اور جنگی بحری بیڑے پر تعینات سیلرز کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق بحری بیڑے یو ایس ایس کڈ پر تعینات 18 اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں، جبکہ کیسز میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب امریکہ بھر میں کورونا وائرس سے اب تک51 ہزار کے قریب ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ 8 لاکھ 86 ہزار سے زیادہ مصدقہ کیسز ہیں۔

خیال رہے کہ امریکہ کے جنگی بحری بیڑیوں میں مہلک وباء پھیلنے کے سبب گذشتہ روز ایک چینی عسکری ماہر نے دعوی کیا تھا کہ امریکہ کے جنگ کرنے کی قابلیت میں بہت کمی آئی ہے ۔