کیچ و آواران حملوں میں فورسز کے 7 اہلکار ہلاک کیے – بی ایل ایف

138

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج کے 7 اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے  ہوئے کہا ہے کہ چوبیس نومبر کی شام سرمچاروں نے ضلع کیچ میں مند کے علاقے شند میں فوجی چوکی پر ایک اہلکار کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 23 نومبر کو ضلع آواران شہر میں قاسمی جو کے مقام پر فوجی آپریشن سے واپس آنی والی فوجی قافلے کو گورستانی میں بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا۔ حملے کی زد میں آکر ایک گاڑی تباہ ہوا اور اس میں سوار چھ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔