مستونگ سے تشدد زدہ لاش برآمد

130

چند ہفتے قبل کوئٹہ کے نواحی علاقے دشت تیرہ میل میں دس سے زائد لاشوں کو لاوارث قرار دے کر ایدھی کے رضاکاروں نے دفنا دیا تھا  ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ضلع مستونگ کے علاقے کانک سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

لاش پر تشدد کے نشان موجود ہے  اور پھر اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے ۔

تاہم ابھی تک لاش کی شناخت نہ ہوسکی ۔

مقامی انتظامیہ نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے درجنوں افراد کی لاشوں کو لاوارث قرار دے کر مختلف علاقوں میں فورسز نے مقامی انتظامیہ کی مدد سے دفنا دیا ہے ۔

لاوارث قرار دے کر دفنائے گئے لاشوں کے بابت بلوچستان کے سیاسی و قوم پرست جماعتوں نے بھی تشویش کا اظہار کیا تھا ۔