سوئی میں گیس پائپ لائن کو اڑانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ٹی

218

دھماکے سے سوئی گیس پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی – میران بلوچ

بلوچ لبریشن ٹائیگرزکے ترجمان میران بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری کردہ بیاخ میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے سرمچاروں نے سوئی گیس پلانٹ کو متعدد کنووں سے گیس فراہم کرنے والی اٹھایس انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو سوئی شہر میں گیس فیلڈ کے احاطے میں دھماکے سے تباہ کردیا –

میران بلوچ نے کہا کہ دھماکے سے سوئی گیس پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل جبکہ گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی ہے، کارروائی کی ذمہ داری بلوچ لبریشن ٹائیگرز قبول کرتی ہے ۔

ترجمان نے مزید کہا کہ تنظیم کی کاروائیاں بلوچستان کے مکمل آزادی تک جاری رہینگے ۔