ڈیرہ بگٹی: مسلح افراد کے حملے میں خاتون جانبحق

116

ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد کا گھر پر حملہ، خاتون جانبحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں مسلح  افراد نے قبائلی رہنما کے گھر پر دستی بم اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون جانبحق ہوگئی جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے سور میں نامعلوم افراد نے قبائلی رہنما عبدالکریم بگٹی کے گھر پر دستی بم اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں عبدالکریم بگٹی کی اہلیہ جانبحق ہوگئی جبکہ عبدالکریم بگٹی، ان کے والد اور بھائی زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق زخمی میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے تاہم تاحال قبائلی رہنما کے گھر پر حملے محرکات معلوم نہیں ہوسکی ہے۔