بسیمہ میں نامعلوم مسلح افراد کی مختلف شاہراہوں پر ناکہ بندی

15

ضلع واشک کے علاقے بسیمہ میں جمعہ کے روز نامعلوم مسلح افراد کی بڑی تعداد نے مختلف شاہراہوں اور اہم مقامات پر ناکہ بندی کر رکھی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد گاڑیوں کو روک کر چیک کر رہے ہیں۔ تاحال کسی گرفتاری یا جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ماضی میں بھی مسلح تنظیموں کی جانب سے شاہراہوں پر عارضی ناکہ بندی رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔