کوہلی نے انوشکا کی خاطر کرکٹ بورڈ سے نیا مطالبہ کر دیا

317

کوہلی نے انوشکا کی خاطر کرکٹ بورڈ سے نیا مطالبہ کر دیا۔

بی سی سی آئی کرکٹرز کی بیویوں کو غیرملکی دوروں میں مکمل سیریز کیلئے ساتھ جانے کی اجازت دے،ویرات کوہلی
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے انوشکا سے دور نہ ہونے کی خاطر بی سی سی آئی سے کرکٹرز کی بیویوں کو غیرملکی دوروں میں مکمل سیریز کیلئے ساتھ جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کر دیا۔

ویرات کوہلی نے اپنے اس مطالبے سے متعلق پالیسی تبدیل کرنے لئے بورڈ سے رابطہ بھی کرلیا۔بورڈ نے ٹیم مینجمنٹ سے معاملے پر رائے مانگ لی۔

دوسری جانب کرکٹ حلقے بیویوں کو ساتھ رکھنے کی پالیسی پر تقسیم نظر آرہے ہیں، اس سے قبل بیویوں کو دو ہفتے تک ساتھ رکھنے کی اجازت تھی۔

بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ویراٹ کوہلی نے انوشکا شرما کی وجہ سے پالیسی تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔