بلوچستان: مختلف حادثات میں 5 افراد جانبحق، 3 زخمی

103

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں 5 افراد جانبحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی کوقتل کر دیا اور موقعے سے فرار ہوگیا۔

مقامی پولیس نے موقعے پر پہنچ کر ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

جھل مگسی کے علاقے ہتھیاری کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے موٹر سائیکل کھائی میں گرنے سے دو خواتین اور بچے سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیوں ہسپتال گنداواہ میں طبعی علاج کے لیے جایا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق ایک عورت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگئی جبکہ دیگر زخمیوں کو لاڑکانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایک اور واقعے میں بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جلیل احمد موقعے پر جانبحق ہوگئے۔

دکی کے کلی ملک ظریف خان میں 22 سالہ نوجوان سردار محمد ولد مولوی سفر محمد تیز رفتار موٹرسائیکل سے گر کر جانبحق ہوگئے۔

دریں اثناء بلوچستان کے علاقے گڈانی میں مچھلی کا شکار کرتے ہوئے دو افراد ڈوب گئے جن میں سے ایک جانبحق ہوگیا جبکہ دوسرے کو بچا لیا گیاہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پھوکاڑہ بیچ پر مچھلی کا شکار کر تے ہوئے کراچی کے رہائشی دو افراد ڈوب گئے۔