بلوچستان :مختلف واقعات میں 4 افراد جانبحق

103

حب ندی میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب کر جانبحق ہوگئے 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے تین مختلف اضلاع میں پیش آنے والے واقعات میں 4 افراد اپنی جان کی بازی ہارگئے-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں کراچی کے قریب ندی میں نہاتے ہوئے دو افراد ڈوب کر جانبحق ہوگئے –

مقامی ریسکیو ٹیمیں جائیے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں افراد کی لاشیں نکال کر سول ہسپتال حب منتقل کردیا ہے –

دوسرے واقعہ میں ‏شیرانی مرغبل میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جانبحق ہوگئے ہیں –

دریں اثناء ‏کوئٹہ بروری روڈ اے ون سٹی میں مسرور احمد ولد محمد امین قوم مینگل نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی-