بلوچستان:مختلف روڈ حادثات میں 18 افراد زخمی

135

حادثات حب چوکی خضدار اور قلعہ سیف اللہ میں پیش آئے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے روڈ حادثات میں مجموعی طور پر 18 افراد زخمی ہوگئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق ضلع خضدار آرمی کینٹ کے قریب کمشنر قلات ڈویژن اور فوجی ٹرک میں حادثہ کے نتیجے میں 10 کے قریب افراد زخمی ہوگئے جنہیں سی ایم ایچ خضدار منتقل کردیا گیا ہیں۔

ایک اور واقع میں حب آر سی ڈی شاہرا ہ پر ڈی جی کمپنی کے قریب کراچی سے کوئٹہ جانے والی تیز رفتار کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ٹرک الٹ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرک میں موجود 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال حب منتقل کردیا گیاہے۔

دریں اثناء قلعہ سیف اللہ میں تیز رفتاربس کھائی میں گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے-