زہری :مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

100

خضدار کے علاقے زہری میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل زہری آرچنی کی مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کندھ کاشمی کا رہائشی محمد ابراہیم ولد میر محمد جتک ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نا معلوم مسلح افراد نے گھات لگاکر ابراہیم ولد میر محمد جتک پر فائرنگ کردی جس کے وجہ سے وہ موقعے پر دم توڑ گیا۔

لیویز زرائع کے مطابق لاش سیول ہسپتال زہری پہنچا دی گئی ہے جبکہ مزید کاروائی کی جاری ہے۔