حب/چمن: ٹریفک حادثات میں 1 شخص جانبحق، 13 زخمی

154

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حب اور چمن میں ٹریفک حاثات میں ایک شخص جانبحق جبکہ تیرہ افراد زخمی ہوئے ہوگئیں۔

حب سے کوئٹہ جانے والی گاڑی کو خضدار کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص موقعے پر جانبحق اور تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبعی امداد فراہم کرنے کیلئے خضدار ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دریں اثناء چمن گڑنگ لیویز چیک پوسٹ کے قریب گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں دس افراد شدید زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق زخمیوں کو چمن سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

بلوچستان میں قومی شاہراؤں کی خستہ حالی کے سبب روڈ حادثات معمول بنتے جارہے ہیں۔ تاہم ان کے تدارک کے لیئے انتظامیہ کی جانب کوئی خاص اقدام دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔